بابائے خدمت اورانسانیت کاپرچارکرنےوالےعظیم سماجی رہنماعبدالستار ایدھی کا آج 92 واں یوم ِ پیدائش منایاجارہاہے۔
عبدالستارایدھی 28فروری 1928میں بھارت کی ریاست گجرات کےشہربانٹوامیں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کےبعد ان کاخاندان بھارت سے ہجرت کرکےپاکستان آیا اورکراچی میں آباد ہوئے۔
ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فاؤنڈیشن کے400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔
1957میں کراچی میں بہت بڑے پیمانے پر فلو کی وبا پھیلی جس پر ایدھی نے فوری طور پر رد عمل کیا۔ انہوں نے شہر کے نواح میں خیمے لگوائے اور مفت ادویات فراہم کیں۔ امدادی رقم سے انہوں نے وہ پوری عمارت خرید لی جہاں ڈسپنسری تھی اور وہاں ایک زچگی کے لیے سنٹر اور نرسوں کی تربیت کے لیے اسکول کھول لیا، اور یہی ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز تھا۔
عبدالستار ایدھی نے ایک طویل عہد انسانیت کی خدمات میں گزارا اور 1951 میں کراچی میں ایک ڈسپینسری سے سماجی خدمت کا آغاز کیا جو اب بڑھ کر چاروں صوبوں میں پھیل چکا ہے۔
ا یدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس، لاوارث بچوں اور بزرگ افراد کے لیے مراکز اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے مراکز بھی قائم ہو چکے ہیں۔
عبدالستارایدھی نے دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس کی بنیاد رکھی، یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی انہوں نے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت کی ۔
اسپتال اورایمبولینس خدمات کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن نے کلینک، زچگی گھر، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بینک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور اسکول کھولے۔
1980 کی دہائی میں پاکستانی حکومت نے انہیں نشان امتیاز دیاگیاجبکہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنرکےاعزازسےنوازا گیا۔
انسان دوست عبدالستارایدھی کو بے لوث خدمات پر اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری سمیت کئی بین الاقوامی ایوارڈزدیئے گئے۔
8جولائی 2016میں ایدھی صاحب گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر 88سال کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔
جن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
