Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی آئی خان،پولیس موبائل کےقریب دھماکا،ایک اہلکارشہید

Now Reading:

ڈی آئی خان،پولیس موبائل کےقریب دھماکا،ایک اہلکارشہید

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں سےپولیس وین گزر رہی تھی۔

افسوسناک واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کے مطابق شہید اہلکارکانسٹیبل ریاض اورزخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ بھی دھماکا ہواہے،ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی  ہوگئے ہیں۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

صوبائی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دھماکے سے 16 افراد زخمی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اس سے قبل بھی کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر