
ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور
ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکی میں دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، جیسے ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، گزشتہ روز کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ پہلے اسی دن 5 اگست کو کرفیو نافذ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر چین میں پاکستانی سفارتخانہ شہریوں سے رابطے میں ہے، تازہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، چینی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News