Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بنا ناممکن ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بنا ناممکن ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان ہے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے اور پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بنا ناممکن ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق، صوبائی حکومتیں، سول سوسائٹی اور تمام ادارے دنیا بھر کو ایک پیغام دینے جا رہے ہیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

 اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ، ہماری شہ رگ سےخون رس رہا ہےاور کل پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرےگی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی مائیں  بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر دنیا کو پیغام دینے کے لئے  کل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے سامنے پاکستان کی بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گی ۔

لٹیروں کو عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  پانج فروری کا دن دنیا کے ضمیر کو جنجوڑتا ہے اور یہ عوام کا ایک ایسا اجتماع ہو گا جہاں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین وہاں موجود ہوں گی اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کل اقوام متحدہ کے ادارے سامنے قرارداد پیش کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، ہ کل صبح 10 بجے دفترخارجہ کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کےحقو ق کا پاسبان اور نگہبان ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرح ہم سب کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر