Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسد قیصر

Now Reading:

پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اسد قیصر
کشمیری عوام

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے منطقی انجام تک کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوم عالم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور وادی میں جاری لاک ڈاﺅن کے فوری خاتمے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قوانین عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وضع کئے جاتے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے اس کے برعکس آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 الف کو ختم کر کے کشمیری عوام کو ان کی شناخت سے محروم کر دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ وادی کے عوام 5 اگست 2019ءکے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ پوری وادی میں گزشتہ 182 دنوں سے تاریخ کا بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے، پوری کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے ذرائع ابلاغ پر بھی سخت پابندی عائد ہے۔

پاکستان کبھی کشمیر سے غافل نہیں ہو سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی

Advertisement

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ  کشمیری عوام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اور جس عزم و استقلال سے گزشتہ 73 سالوں سے بھارتی ظلم و استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں  اور اس سخت سردی کے موسم میں مقبوضہ وادی کے عوام خوراک، ادویات، ایندھن سمیت زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔۔

 اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا  کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ وادی میں استصواب رائے ہے اس کے بغیر مقبوضہ کشمیر کی عوام کو مطمئن کرنا اور حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث کی روشنی میں کشمیرکی حق خودارادیت کے حق اور کشمیرمیں جاری کرفیو کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر