Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ، سرکلرریلوےپلان پرفوری کام شروع کرنےکاحکم

Now Reading:

سپریم کورٹ، سرکلرریلوےپلان پرفوری کام شروع کرنےکاحکم
سرکلر ریلوے

سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کے پلان پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسندھ حکومت کوریلوے کومکمل سہولیات فراہم کرنےکے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں تجاوزات اورسرکلر ریلوے کی بحالی کے کیس سے متعلق سماعت کرتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے پلان پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی لارجربنچ نےکیس کی سماعت کی، لارجر بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

  کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے ڈبل ٹریک پر فوری کام شروع کیا جائے، منصوبے کی منظوری اور دیگر امور کو فوری حل کیا جائے۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ سندھ حکومت ریلوے کو مکمل سہولیات فراہم کرے، اس سلسلے میں سیکرٹری ریلوے کو سندھ حکومت سے تعاون کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Advertisement

عدالت نےسماعت کے دوران سیکرٹری ریلوے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل  پر برہمی کا اظہارکیا جس میں کہا گیا کہ منصوبہ شروع کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، کام تب شروع ہوگا جب پیسے ہوں گے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیسے تو چینی خود دیں گے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نےتنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرسرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہیں چلائی تو وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے۔

سماعت کے دوران عدالت نےچین سے مشاورت کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے منصوبے پر تمام کارروائی 5 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نےچیف سیکرٹری سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، سپریم کورٹ نےسندھ حکومت، وفاقی حکومت، کنٹونمنٹ کے نمائندگان سے عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر