Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان  اتحادیوں کو دھوکہ دینے کے لئے کمیٹیاں کمیٹیاں کھیل رہے ہیں، پلوشہ خان

Now Reading:

عمران خان  اتحادیوں کو دھوکہ دینے کے لئے کمیٹیاں کمیٹیاں کھیل رہے ہیں، پلوشہ خان
کمیٹیاں

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان  اتحادیوں کو مزید دھوکہ دینے کے لئے کمیٹیاں کمیٹیاں کھیل رہے ہیں، ڈیڑھ سال ہو چکا جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے سب کو رلاﺅں گا کا صرف وعدہ پورا کیا، اور اب کوئی نادان ہی ان  کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرے گا۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ لاکھوں گھر مسمار، لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر رو رہے ہیں جبکہ پوری قوم مہنگائی سونامی کی وجہ سے رو رہی ہے۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان  کے اتحادیوں کو چاہیے کہ ان کی جھوٹی طفل تسلیوں پر یقین نہ کریں جتنا جلد ہو سکے ان سے راہیں جدا کر لیں تاکہ مہنگائی ، بیروزگاری، معاشی بدحالی کے ذمے دار عمران خان سے قوم کو نجات مل سکے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے عمران خان کی طرف سے کمیٹیاں بنا کر اتحادیوں سے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اتحادیوں سے تمام معاہدے برف پر لکھے تھے تو پانی پانی ہوگئے۔

Advertisement

بلاول کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ ثابت کر رہے ہیں، پلوشہ خان

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے  اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔

اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ ثابت کرسکتے ہیں، سیاست دان نہیں۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ افسوس بلاول بھٹو کو دشمن بھی غیرمعیاری ملے جو سیاست کے بجائے لہجے پر تنقید کرتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت کے پاس ان کے سوالات کے جواب نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر