Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو کچھ کرسکتا ہے، کررہا ہے

Now Reading:

پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو کچھ کرسکتا ہے، کررہا ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے گزشتہ 20 سال معاشی لحاظ سے بہت سخت تھے، فراخ دلی کا بینک بیلنس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان آئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریسں اور وزیراعظم پاکستان نے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ بنی نوع انسان کے اتحاد پر یقین رکھتے تھے، اپنا گھر چھوڑنا انسان کیلئے بہت مشکل فیصلہ ہوتا ہے، افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھی، افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج عالمی درجہ بندی میں شامل ہوچکی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کو ساتھ جوڑا گیا، سیاسی رہنماؤں نے ووٹوں کیلئے لوگوں کو تقسیم کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شرکا سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکا رہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔

افغان مہاجرین کانفرنس سے وزیر خارجہ شاہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے 50 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، مہاجرین کو اسلامی اقدار کے مطابق پناہ دی، ہر مہاجر کی اس کانفرنس سے امیدیں وابستہ ہیں، کوئی بھی ملک اس مسئلے سے اکیلے نہیں لڑسکتا، مسائل کے باوجود لاکھوں مہاجرین کو سہولتیں مہیا کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر