سیاستداں بھی انسان ہوتے ہیں اور ہنسی مذاق ان کی زندگی کا بھی حصہ ہوتا ہے ، اس بات کا ثبوت دیا وفاقی وزیرفوادچوہدری نے، ایک وائرل ویڈیو میں وفاقی وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان کو گلے سے پکڑ رکھا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویرسامنے آئی ہے جس میں فواد چوہدری وزیراعظم ہاؤس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں وزیرخوشگوارموڈ میں ہیں اور فواد چوہدری نے بازوسے بھی علی محمد خان کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، اس موقع پردونوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

علی محمد خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی، تاہم فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت کئی سیاستدانوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی جس پرعلی محمد خان نے فواد چوہدری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم وبربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔
لیکن اب اس تصویرسے واضح ہوتا ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے سے اختلاف رائے رکھنے کے باوجود اسے انا کا مسئلہ نہیں بناتے اورمختلف رائے رکھنے کے باوجود اس کا اثر ذاتی زندگی پر پڑنے نہیں دیتے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک شادی کے تقریب میں غصے میں تھپڑ رسید کردیا تھا۔ ان کی تھپڑ مارنے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو بھی ایک شادی کی تقریب میں تھپڑ مارا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
