
امریکا کی سفیرنے کونگو میں پاکستانی افواج میں تعینات خواتین افسران کی تعریف کئےبنانہیں رہ سکیں ۔
تفصیلات کےمطابق امریکا کےاعلیٰ سفارتکاربرائے جنوبی ایشیائی امورایلس ویلزکاکہناہےکہ وہ کونگو میں اقوام متحدہ کے امن افواج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہیں۔
مائیکروبلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک ٹویٹ میں ایلس ویلزکاکہناتھا کہ ‘کونگو میں اقوام متحدہ کی امن افواج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوں۔
Inspired by Pakistani women serving with distinction in the @UN peacekeeping mission in the DRC. The first Pakistani all-female group of 15 peacekeepers received medals last week for their work performing a range of services to the conflict-affected eastern DRC. AGW 📸credit @UN pic.twitter.com/3puYU7r4WW
Advertisement— State_SCA (@State_SCA) February 11, 2020
ان کامزیدکہناتھاکہ ‘پہلےتمام خواتین پرمشتمل گروہ کے 15 امن فوجیوں کوگزشتہ ہفتےتنازع سےمتاثرہ علاقےمیں مختلف خدمات پران کی بہترین کارکردگی پرمیڈلزدیئےگئے۔
افریقی ملک کونگومیں تعینات اقوام متحدہ کےادارےکے پہلی پاکستانی فیمیل انگیجمنٹ ٹیم (ایف ای ٹی) کےاراکین کوحال ہی میں وسطی افریقہ کےایک صوبےمیں اقوام متحدہ کی میڈل دینےکی تقریب میں ایوارڈدیاگیاتھا۔
یہ ٹیم اقوام متحدہ کی دنیابھرمیں موجود امن افواج میں پہلی تمام خواتین پرمشتمل ٹیم تھی۔
ٹیم میں موجود افسران میں ماہرنفسیات، ڈاکٹرز،نرسز،آپریشنزآفیسرز،انفارمیشن آفیسرز، لاجسٹکس آفیسرزودیگر شامل تھے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ کےمختلف امن مشن میں اپنی فوج بھیجنےکی ایک طویل تاریخ ہےاوراسےکئی عشروں سے فوج اورپولیس کا سب سے بڑاتعاون کرنےوالے کے ملک کےطورپربھی تسلیم کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کےمطابق،پاکستانی فوج اقوام متحدہ کےسات آپریشنزمیں خدمات انجام دے رہی ہے ، ان میں سے اکثریت جمہوریہ کانگو ، سوڈان کےڈارفورکےعلاقےاوروسطی افریقی جمہوریہ میں تعینات ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News