Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاں! ابھی نندن چائےیادہے؟

Now Reading:

ہاں! ابھی نندن چائےیادہے؟
27 فروری

27فروری کادن بھارتی  فضائیہ  کے لئےکسی بھیانک خواب سےکم نہیں تھا۔جب بڑی بڑی بھڑکیں مارنے وا لی مودی سرکارکو  پاک  فضائیہ کےشیردل جوان نے سرپرائز کردیا ۔

جھوٹی  طاقت کا ڈھونگ رچانےوالی مودی سرکارکواس وقت مُنہ کی کھانی پڑی جب پاک فضائیہ کےبہادرسپوتوں نےبروقت  کارروائی کرتےہوئے دھول چٹادی ۔

پس ِمنظر 

14 فروری 2019  کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئےتھے ،اپنی  ناکامی دنیا کے سامنےچھپانے کے لئے بھارت کی جانب سے جھوٹادعوی ٰکیاگیاتھاکہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کاہاتھ ہے تاہم  پاکستان نےبے بنیاد الزامات  لگانےپربھارت سرکارکو آئینہ دکھادیا تھا۔

Advertisement

جس کےبعد  26 فروری کو ایک بارپھر بھارت کی جانب سےجھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ کو تباہ کردیاہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نےقومی سلامتی کمیٹی کے  ہنگامی اجلاس میں بھارتی دعؤوں کو مسترد کیا اورکہاکہ پاکستان مناسب وقت اور جگہ پربھارتی مہم جوئی کاجواب دے گا۔

بعد ازاں اُس  وقت کے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے بھی ایک پریس کانفرنس میں بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کے جواب کامنتظررہے۔شیرکی دھاڑ  کی مانند اس بیان  کے بعد مودی سرکار کی نیندیں ہی اُڑ گئی ۔

27 فروری کے دن بھارت کودراندازی  کی  کوشش پرسنگین سزاملی جب  پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔

Advertisement

مودی  حکومت کےلئےدانت تلےانگلیاں  دبانے جیسی صورتحال اس وقت ہوئی جب پاک  فوج  کی جانب سےیہ اعلان کیاگیاکہ طیاروں کومار گرانے کے ساتھ ساتھ ایک بھارتی پائلٹ کوبھی حراست میں لےلیا گیاہے۔

 

جس کانام  ونگ کمانڈر ابھی  نندن وردھمان بتایاگیا۔شروع  میں توبھارت نے طیارہ گرنے کی خبر کی تردید  کردی تاہم  ویڈیوسامنے  آنے  کے بعد  بھارتی میڈیااورحکومت دونوں کوہی جگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا۔

  ابھی نندن کی گرفتاری کےاگلے روز ہی وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ  پاکستان امن کےلئے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر رہاہے۔

 وزیر اعظم عمران  خان کےاس اعلان کودنیابھرمیں خوب سراہاگیا۔

Advertisement

یکم مارچ 2019ءکوبھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

 ٹی اِزفنٹاسٹک 

افواج ِ پاکستان نےابھی نندن کوگرفتارکرکے جنگ  کےلئے ہمہ  وقت تیاررہنے کاثبوت  تو دیا ہی  لیکن ساتھ ہی  مہمان  نوازی  کی  بھی اعلی مثال قائم کی ۔ جس کامنہ بولتاثبوت ابھی  نندن کی ویڈیوتھی  جس میں  بھارتی  پائلٹ  نے پاکستان  کی  مہمان  نواز ی اور  چائے  کی  خوب  تعریف  کی  تھی  ۔

جس کاجملہ مشہوربھی ہوا’’ ٹی از فنٹاسٹک۔‘‘

Advertisement

 اس کےعلاوہ بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن نےنہ صرف پاکستان کی افواج کےپیشہ وارانہ اورانکساری رویےکو بھی خوب  سراہابلکہ بھارتی میڈیا اورحکومت کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا۔

ابھی نندن کامجسمہ پی اےایف میوزیم میں نصب

نومبر2019 کورہائی کےبعدگرفتارہونے والےبھارتی ائیرفورس کےونگ کمانڈرابھی نندن کےمجسمےاوروردی کوپاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔

میوزیم میں بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کےمجسمے کو پاکستانی فوجی کےمجسمےکےساتھ کھڑا کیا گیااور وہیں چائے کا ایک کپ بھی رکھاہواہے۔

تباہ شدہ بھارتی طیارےکےمختلف حصےنمائش کےلئےپیش

Advertisement

 

27 فروری 2019 کو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کو   ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں نمائش  کے  لئے پیش  کردیا  گیا ہے   ۔پاک فضائیہ کے حکام نے بھارتی مِگ 21 کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر