
In this Monday, July 31, 2017 photo, Pakistan’s premier-designate Shahid Khaqan Abbasi the Parliament house in Islamabad, Pakistan. Pakistan’s lower house of parliament on Tuesday elected Abbasi as the country’s new prime minister, less than a week after the Supreme Court disqualified thrice-elected Nawaz Sharif for concealing assets. (AP Photo/Anjum Naveed)
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں جب لوگ سڑکوں پہ نکل آئےتوکوئی جگہ نہیں رہے گی، کیا کریں ان ٹیلنٹڈ لوگوں سے ملک نہیں چل رہا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ مشیر خزانہ نے خوش کن اعدادو شمار بیان کئے ، چینی اور آٹے کی قیمت کا ذکر نہیں کیا گیا،آٹا چالیس سے 70، چینی 53 سے 90 روپے تک ہو چکی ہے، عوام کو بتائیں کہ آٹا چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔
مافیا کا نام بتائیں، اگر ملک کو چلانا ہے تو حقائق کو دیکھیں، صوبوں کو بھی دیکھیں بجلی گیس کا معاملہ صوبوں کے حوالے کردیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر یہ حکومت مدت پوری کرگئی تو پاکستان کاقرضہ دگنا ہوجائےگا، مشیرخزانہ کی حب الوطنی پر شک نہیں، 342 بھی اتنے ہی حب الوطن ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ اکنامک ڈپلومسی پر بات کرتے ہیں، تقرریں نکال کر دیکھیں یہ سب ایکسپرٹ ہیں، یہاں ہر وزیر ایکسپرٹ ہے اور اپنے نہیں دوسرے کے کام کا ایکسپرٹ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے ہوش کے ناخن لیں ،حقائق تلخ ہیں ، لوگوں کی زندگی تلخ ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News