
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ امید ہے کہ مولانا اسلام آباد نہیں آئیں گے اگر آئے تو سرکاری مہمان ہوں گے، اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہوگا،وہ شوق سے آئیں،انکو سرکاری مہمان بنایا جائے گا،مولانا فضل الرحمان نے جو گفتگو کی اس پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ تجاوزات ختم کرنا حکومت کا کام ہے، میں حکومت کا حصہ ہوں، میرے شہر میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں ہے، اگر کہیں ہوئی تو سب سے پہلے وہ ختم کرواؤں گا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا سب کا کام ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام کسی رپورٹ میں نہیں، کھانوں کے حوالے سے میری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، سیکورٹی ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں،ایم ایل ون ہمارے کھاتے میں پانچ سے آٹھ سال ہیں، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ دو سال میں مکمل کرو،چاہتے ہیں کہ دو لاکھ مزدوررکھ لیں۔
شیخ رشید احمد نےمزید کہا کہ فیض آباد دھرنے میں پیسے نہیں بانٹے، میں نے اس حوالہ سے اپیل کی ہوئی ہے، شہباز شریف کا مارچ کےآخری ہفتے میں واپس آنے کا ارادہ ہے۔
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ترکی کیساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے،سپریم کورٹ نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی،عوام سے 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے. کراچی سرکلرریلوےمیں بہت سی رکاوٹیں ہیں، کراچی سرکلرریلوے کا وزیراعلیٰ سندھ سےمل کرحل نکالیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News