Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کےمیڈیکل اسٹورزمیں ماسک کی قلت

Now Reading:

کراچی کےمیڈیکل اسٹورزمیں ماسک کی قلت

ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر بھر کے میڈیکل اسٹورزمیں ماسک کی قلت پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایران سے آنے والے ایک شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی میں متعدد مقامات پر آئسولیشن سینٹر بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کراچی کے میڈیکل اسٹورز سے ماسک غائب ہوگئے ہیں۔

کارچی کے میڈیکل اسٹورکے مالکان نے بتایا کہ پہلے عام ماسک کا ڈبہ 300 سے 400 روپے تک کا تھا جس کی قیمت اب ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، قیمتیں بڑھنےکے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

Advertisement

پاکستان میں ماسک کی شدید قلت، بیرون ملک برآمد

حکومت پاکستان کی جانب سے ماسک کی برآمد پرپابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود چین کو 10 ہزار این 95 اور 36 لاکھ 13 ہزار عام ماسک برآمد کیے گئے۔

 

پابندی کے باوجود 6 کمپنیوں کو ماسک کی برآمد کی خصوصی اجازت دی گئی جس کے بعد ملک میں ماسک کی کمی ہوگئی ہے اور قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

حکام وزارت صحت کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ پاکستان میں ماسک کی مصنوعی قلت ذخیرہ اندوزوں نے کر رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر