Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر آزاد کشمیر کی ایم کیو ایم کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت

Now Reading:

صدر آزاد کشمیر کی ایم کیو ایم کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت
دورے کی دعوت

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایم کیو ایم کو آزاد کشمیر دورے کی دعوت دی گئی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے صدر آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت قبول کر لی گئی ہے۔

دعوت قبول کرنے پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے آزاد کشمیر دورے سے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف اچھا پیغام جائے گا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، بھارت میں مسلمانوں پر تشدد ، اور لائن اف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مسئلہ کشمیر،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے صدر آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات

Advertisement

ملاقات میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے شہریوں کو شہید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عالمی میڈیا نے پول کھول دی ہے جبکہ وفد سے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی اور زلزلے کے موقع پر خدمات قابل ستائش ہیں۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا کمشیر میں جاری بھارتی مظالم پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 102 روز سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوکے با عث مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر