Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے صدر آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات

Now Reading:

مسئلہ کشمیر،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے صدر آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات
مسئلہ کشمیر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی، جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر پر تقریر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی ہے، انھوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کر کے تاریخ رقم کر دی۔،

صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی بہترین سفارتکاری کر رہے ہیں۔

مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے جبک ہندوستانی افواج نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تاریخ رقم کر دی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو کشمیر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کے لیے ہندوئوں کی آبادکاری بھی  شروع کردی گئی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ سخت وقت میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی کشمیر کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 102 روز سے بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیوکے با عث مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر