وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پولیس اور آر ایس ایس کے زریعے مسلمانوں پر ریاستی دہشتگردی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی تصاویر ٹوئیٹ کیں اور لکھا کہ بھارت میں بسنے والے 20 کروڑ مسلمانوں کے ساتھ کشمیری نوجوانوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
I have been predicting that unless the international community intervenes these developments will have disastrous consequences not only for the region but eventually for the world also. pic.twitter.com/yG1bGfynFC
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 29, 2020
عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری کو متنبہ کررہا ہوں وہ بھارت میں مظالم کو رکوائیں، اگر عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو اس کے اثرات خطے ہی نہیں پوری دنیا پر پڑیں گے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں جاری فسادات میں اب تک 41 مسلمان قتل ہوچکے ہیں جبکہ کئی گھراور تعلیمی ادارے بھی جلا دیے گئے ہیں۔
ہندوتوا نظریے کے بی جے پی اور آر ایس ا یس کے کارکنان پولیس کی سرپرستی میں مسلم آبادیوں پر حملے کررہے اور مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
