
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور کشمیری خواتین کےلئے آواز اٹھائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سےکشمیری خواتین پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے جبکہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نےمیانوالی میں نمل یونیورسٹی کے یوم تاسیس اور کانووکیشن کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورطلبا میں اسناد تقسیم کیا تھا ۔
پاکستانی قوم مدینہ کی ریاست کےاصولوں پرکھڑی ہوگی
تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ نہیان کو نمل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمارےمشکل معاشی حالات میں سعودی عرب اورچین نے بھی پاکستان کی مدد کی اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین کے لیے خوشی کا دن ہے کہ ان کے بچوں نے عالمی معیار کی ڈگری حاصل کی، والدین سنجیدہ نہ ہوں خوشی منائیں یہ خوشی کا دن ہے۔ انشا اللہ اس جگہ پر پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ہمارے رسول نے رکھی تھی، ہماری قوم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑی ہوگی۔ ہمیں سب سے پہلے اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ رسول سے زیادہ کامیاب انسان دنیا میں آج تک نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News