
سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد آج کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی این جی کا ناغہ ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہےجبکہ علی الصبح گاڑیاں اور رکشے لائنوں میں لگا دیے گئے ، سندھ میں صرف 12 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشن کھلیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کے لیے سی این جی گاڑیاں رکھنا عذاب بن گیا ہے جبکہ ٹنکی فل کرانے کے لیے گھنٹوں پہلے سی این جی اسٹیشن قطار لگانا پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پورے ملک میں سردی کی شدید لہر کا بہانہ بناکر حکومت نے عوام کو سی این جی کی فراہمی تقریباً بندکی ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی گیس کو ترس رہے ہیں اور انہیں کھانا بنانے تک کے لیے سیلنڈرزکا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News