Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک ہے

Now Reading:

سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک ہے
Shahbaz Sharif

شہباز شریف نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر قبضے اورلنگر خانہ کھولنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک اور منفی روایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اوچھے ہتھکنڈوں سے اسحاق ڈار کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ایسی گری ہوئی حرکتوں سے اسحاق ڈار اور ن لیگ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل

مسلم لیگ ن کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے تکبر، ضد اورحسدکے باعث معیشت ڈوب رہی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ عوام کو روٹی، روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں، کرپٹ،نالائق حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ بنانے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

عدالت نے صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

Advertisement

پنجاب حکومت کا یہ اقدام خلاف آئین اور خلاف قانون ہے، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر