Synopsis
حکومت نے حج پالیسی 2020 کا اعلان کردیا

حکومت کی جانب سے حج کی نئی پالیسی کا علان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے عازمین کو حج 2020 کے لئے بغیر قرعہ اندازی منتخب کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے حج کی نئی پالیسی کا علان کرتے ہوئے رواں سال حج پیکج ساڑھے پانچ لاکھ روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
کابینہ کو پیش کی گئی سمری کے مطابق اس سال ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی حج پر جائیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر 2 ہزار افراد کا کوٹہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی صوابدید ہوگا۔
70 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے حج پالیسی میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے بھی پہلی بار ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری حج سکیم میں سے ڈیڑھ فیصد ہارڈشپ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ای او بی آئی سے منسلک پرائیویٹ کمپنیوں کے کم آمدنی والے ملازمین کے لیے 500 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ کمپنیوں کو حج کوٹہ میں سے 2 فیصد کوٹہ نئی کمپنیوں کو دیا جائے گا، سعودی عرب کی جانب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ کمپنیوں کا کوٹہ نہیں کاٹا جائے گا۔
اس سال حج اخراجات شمالی علاقوں کے لیے چار لاکھ نوے ہزار ہونگے، کراچی کوئٹہ کے لیے چار لاکھ اسی ہزار کے حج اخراجات ہونگے جبکہ کسی کو بھی اس سال مفت حج نہیں کروایا جائے گا۔
حج بدل نفل حج کی درخواستیں بھی قبول کی جاتی گی بشرطیکہ درخواست گزار نے گزشتہ پانچ سالوں میں حج ادا نہ کیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News