Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں

Now Reading:

عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں
maryam

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب ان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔

 ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا۔

وزیراعظم نےمہنگائی میں کمی سے متعلق قوم کوخوشخبری سنا دی

سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کہتی ہیں عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی، تلاشی لیں۔ 24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔

Advertisement

عمران صاحب نااہل ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، قوم کو کب بتائیں گے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر