
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے متمنی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان صدر اشرف غنی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
اور انکے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔
Advertisementمیں افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان سے جو کچھ بھی بن پڑا، کرے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
یاد رہے اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے دوسری مدت کے لئے صدر کے عہدہ کا حلف اٹھالیا لیکن ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ نے ان کی تقریب حلف برداری کو ماننے سے انکار کردیا۔
امریکی نمائندے زلمے خلیل زاداور نیٹو امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے اشرف غنی کی تقریب میں شرکت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں میانوالی سے تعلق رکھنے والےصحافی انوار حسین حقی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انوار حسین حقی کی رحلت پردل رنجیدہ ہے۔
میانوالی سے تعلق رکھنے والےصحافی انوار حسین حقی کی رحلت پردل رنجیدہ ہے۔وہ اس وقت میرے ساتھ کھڑے ہوئےجب اکثر لوگ تحریک انصاف کو تضحیک کا نشانہ بنایا کرتے۔نشیب و فراز کے اس سفر میں وہ ہمیشہ میرے اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مرحوم انوار حسین حقی نے اس وقت میرے ساتھ کھڑے ہوئےجب اکثر لوگ تحریک انصاف کو تضحیک کا نشانہ بنایا کرتے۔
ٹانک ،دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی، وزیرِاعظم کا فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نشیب و فراز کے اس سفر میں وہ ہمیشہ میرے اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے، میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرِاعظم عمران خان نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی تھی ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News