
پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں درندگی اورسفاکیت کی انتہاہوگئی قبرستان میں گورکن نےمردہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کےنواحی گاوں جوئیہ شریف کے مقامی قبرستان میں گورکن نےسفاکیت کی انتہا کردی۔ تین سال سے مختلف عورتوں کودفنانےکےبعد زیادتی کرتا رہا۔
تاہم مقامی لوگوں نےملزم کوکچھ روز قبل دفنائےجانے والی عورت سےزیادتی کرتےہوئےرات کے وقت پکڑ لیاتھا ۔
مردہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والےگرفتارگورکن نےاعتراف جرم بھی کرلیاہے۔
تھانہ راوی پولیس کےمطابق ملزم تین سال سے گھناؤنے فعل میں ملوث ہے، ملزم نےتفتیش کےدوران اعتراف جرم کر لیاہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
دوسری جانب قبرستان کےآس پاس کےعلاقہ میں موجودافراد نے واقعہ پرشدید رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانوں میں خوفِ خُدا نہیں رہا، تب ہی تو انسانوں نے مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔
اہل علاقہ نے قبرستان کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ابھی سے ٹھوس اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News