
مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ خواتین مارچ بے حیائی اور مغرب زدہ معاشرے کو پاکستان میں لانے کی یہودی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے پاس دینے کو کچھ نہیں تھا، ہمیں کسی اور نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ جنوری آخری ماہ ہوگا، ق لیگ کا تو صرف چہرہ سامنے تھا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس قسم کے مارچ کی آئین، معاشرے اور مذہب میں اجازت نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اس وقت مسئلہ صرف معاشی بدحالی کا نہیں بلکہ ریاست بھی بچانی ہے، اپوزیشن تین مواقع پر تقسیم ہوئی ہے، اسے اکھٹے ہو کر کام کرنا چاہیے، کسی بھی شخص کی نظر اگر اقتدار پر ہو گی تو وہ عوام کی خدمت نہیں کرسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News