
اسلام آبادایئرپورٹ پراسکریننگ کے دوران امریکی سفارت کارمیں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ امریکی سفارت کاردوحہ سےاسلام آباد پہنچا تھا جس کی اسکریننگ کی گئی تو اس میں کورونا وائرس کی علامات ملی ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ سفارت کارکواسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی سفارت خانے کا عملہ اپنےساتھ لے گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارت کار کو امریکی سفارت خانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News