
ٓرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر شہید نعان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کےدفاع کے لیےجان دینا بہترین فریضہ ہے۔
آی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا ونگ کمانڈر کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور بتایا کہ آرمی چیف اور ائیر چیف ونگ کمانڈر نعمان شہید کے ساتھ فلائی کرچکے ہیں۔
COAS paid glowing tribute on shahadat of brave heart Wing Commander Noman Akram in the line of duty.
”Laying one’s life is the ultimate sacrifice one can make for defence of the motherland. May his soul rest in peace. My thoughts and sincere prayers for the bereaved family.” COAS pic.twitter.com/ES1lVFCkwm— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 11, 2020
آرمی چیف نے شہید بہادر پائلٹ نعمان اکرم کے لئے بھرپور خراج عقیدت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینےسے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی ہیں، میری دعائیں متاثرہ خاندان کےساتھ ہیں، غمزدہ خاندان کےدکھ میں شریک ہیں۔
شکر پڑیاں حادثہ، پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید
دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبلشکر پڑیاں کے قریب نہایت افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔
اسلام آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں، اس دوران پاکستان ایئر فورس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گرنے والا طیارہ ایف 16 ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گا۔
سیاسی رہنماؤں نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنےاورپائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہیدونگ کمانڈر نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا۔
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر کہا قوم کو اپنے سپوت پر فخر ہے، ہم ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں شہیدونگ کمانڈر نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے اور پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر بہت دکھ اور افسوس ہے ، شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
خیال رہے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا تھا ، پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News