
ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےاعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے کرونا فری مہم شروع کررہے ہیں، کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کریں گے۔
کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں نے پریسں کانفرنس کی ہے جس سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام گھروں تک محدود رہیں کیونکہ علاج سے بہتر احتیاط ہے۔
انہوں نے کہاکہ کروناکو ہرانے کیلئےایک لاکھ سینیٹائزر عوام میں تقسیم کریں گے،ضرورت پڑی تو ایم کیو ایم متاثرین کو راشن فراہم کرے گی۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ہفتے کیلئے تمام تنظیموں کو دفاتر بند رکھنے کی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی ممبران ایک ماہ کی تنخواہ کرونا فنڈ میں جمع کرائیں گے،کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News