
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 8مارچ کو جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کیلیے ہر شہر میں مظاہرے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے سائے تلے تمام خواتین کو حقوق ملتے ہیں اور جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی علمبردار ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہم خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں، خواتین کو وراثت میں حصہ دیا جائے اور ملک میں خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں حقوق دئیے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک میں جہالت پر مبنی رسوم پر قانون سازی چاہتے ہیں جبکہ ملک سےکاروکاری اور جاہلانہ رسوم کا خاتمہ کیا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے معصوم بچوں اور بچیوں کے قتل اور درندگی میں ملوث لوگوں چند سال قید کی سزا کا بل پاس کیا لیکن بچیوں کو قاتلوں کو سزائے موت کیوں نہیں سنائی گئی، بچیوں کی زیادتی کے ملزموں کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔
عورت مارچ کےمنتظمین کوحدودمیں رہنے کی ہدایت
سراج الحق نے کہا کہ حکومتی وزراء آج قرآن سے بغاوت پر اتر آئے ہیں جبکہ برگر فیملی اور موم بتی مافیا خواتین کے حقوق اور کلچر کو ختم کرنے پر تلے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ چند مغرب زدہ لوگ خواتین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں، کسی شخص کو اپنی بہنوں کو جائیداد میں حصہ دئیے بغیر الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ہو اور اگر برے لوگ برائی سے باز نہیں آتے تو اچھے لوگ بھی اچھائی کیلیے گھروں سے نکلیں۔
واضح رہے کہ اس سال بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہور کے علاوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے اور اہم شہروں میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News