Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان

Now Reading:

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں‌ سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو بھی اعتماد میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا،  کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام سروسز ، فون ، یوٹیلیٹی ، ٹی وی کیبل ، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی، حیسکو، سیپکو، واسا ، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہیں۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اے ٹی ایمز کھلے رہیں گے، بینکس اپنا ضروری اسٹاف مہیا کرے گا۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق اتوار کی رات(آج) 12 بجے سے کیا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، کور ہیڈکوراٹر کے بریگیڈیئر وسیم، اے جی سندھ، سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، عوام کی صحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کریں گے جو ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر