
سندھ حکومت نےکروناوائرس کے باعث 118بستروں پرمشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چناکےمطابق سندھ کابینہ نےانڈس اسپتال کےساتھ ایم اویو سائن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کےمطابق سندھ حکومت نے 100 ملین روپےکروناوائرس ایمرجنسی ریلیف فنڈ جاری کیاہے اورساتھ ہی صوبے میں 118بستروں پر مشتمل 9 آئسولیشن وارڈ قائم کیے ہیں۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ کامزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں جن سے ان لوگوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا، یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو، جس نے وہاں کا سفر کیا ہو یا جن میں وائرس کی علامات ہوں۔
عبدالرشید چناکاکہنا تھا کہ ایران سے آنے والے 2301 لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے جبکہ 900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
کراچی اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان سے بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنےکے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ملک میں کراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 2،2 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News