Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم
ٹڈی

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے تمام مطلوبہ  وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان  کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں   ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بین الادراہ جاتی  و بین الصوبائی کوراڈنیشن کمیٹیاں تشکیل کی گئی جبکہ صوبوں کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کی  فراہمی کی صورتحال اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ نے  وزیرِ اعظم کو صوبوں میں ٹڈی دل کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرویلینس، کنٹرول، مانیٹرنگ اور آگاہی مہم کے حوالے سے کمیٹیاں اور ضلعی سطحی پر متعلقہ ٹیمیں  بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔

فصلوں کے دشمن ٹڈی دل کی سندھ بھر میں تباہ کاریاں جاری

Advertisement

اجلاس کو بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایپکیس کمیٹی کی تشکیل اور این ڈی ایم اے میں کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ صوبہ بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ہمسایہ ملک چین کے ساتھ جاری تعاون کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مطلوبہ فنڈز این ڈی ایم اے  کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان  نے  وفاق، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطے اور کوارڈینیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ٹڈی دل کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر زراعت اسماعیل راہو، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری زراعت رحیم سومرو، سیکریٹری فوڈ لئیق احمد اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ سمیت دیگرصوبوں کے وزراء اعلیٰ اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر