مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کے سندھ بھر میں 146 کیسز ہیں، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں با ت چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ 2 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، غیر ضروری آمد و رفت نہ کی جائے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہمارے خدشات اس وقت درست ثابت ہوئے جب تفتان سے آئے افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، کرونا وائرس سے مقابلہ کرنا ہم سب کے ذمے داری ہے، تفتان میں زائرین کو بہتر طریقے سے قرنطینہ میں نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں یہ مشکلات پیش آ رہی ہیں کہ لوگ آپس میں مل رہے ہیں، قرنطینہ میں موجود لوگوں کو سمجھانے کے لیے علمائے کرام کی مدد لی جا رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے اس صورتِ حال کا بھی فائدہ اٹھایا، سینیٹائزر نہیں مل رہے، آج صوبے میں موجود ریسٹورنٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
