Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاکراچی ائیرپورٹ کادورہ، انتظامات کاجائزہ

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاکراچی ائیرپورٹ کادورہ، انتظامات کاجائزہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا دورہ کیا اور وہاں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپس کا دورہ کیا اور مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرپالیتھا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات سے مطمئن ہیں اور انہوں نے اسکریننگ کرنے والے عملے کو ان کی کاوشوں پر سراہا ہے۔

ڈاکٹر پالیتھا کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکام کو اسکریننگ کے حوالے سے چند تجاویز بھی دی ہیں لیکن انہیں اطمینان ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کافی تسلی بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپس کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے عارضی طور پر بنائے جانے والے آئسولیشن رومز کا بھی معائنہ کیا۔

Advertisement

اس موقع پران کے ساتھ عالمی ادارہ صحت کے سندھ میں ذیلی آفس کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ سلمان سمیت صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا آج کراچی میں چند بڑے اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے جب کہ وہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر