Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کامعمولی جرائم والے قیدیوں کورہا کرنےکا حکم

Now Reading:

عدالت کامعمولی جرائم والے قیدیوں کورہا کرنےکا حکم
اسلام آباد

اسلام آبادہائیکورٹ نےمعمولی جرائم والے قیدیوں کوضمانتی مچلکوں پررہا کرنےکاحکم دیدیاہے،عدالت نےکہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر مقررکریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے ،جوقیدی مچلکے جمع نہ کراسکیں تو حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں معمولی جرائم میں گرفتارقیدیوں کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل سے معمولی سزا کے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ قیدیوں سے متعلق پالیسی کیا ہے نیشنل کمانڈ کمیٹی نے کیا فیصلہ کیا؟،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اجلاس ہوا تھا، یہ معلوم ہوا کہ کسی قیدی کو تاحال کورونا وائرس نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب غیر ضروری حراست میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے بھی بوجھ بڑھتا ہے،بہت سے کیسز ایسے آئے ہیں جن کے ملزمان کو جیل تک نہیں پہنچایا جانا چاہیے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جیلیں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی ہیں، خدانخواستہ کسی جیل میں کورونا پھیل گیا تو وہ اس کو روکنا مشکل ہوجائے گا۔

وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل نے کہاکہ جو قیدی جیل سے رہا ہوتے ہیں ان کی اسکریننگ کی جانی چاہیے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جن قیدیوں کی سزا کم رہ گئی ہے ان کو بھی رہا کیا جاسکتا ہے،اگر کوئی مریض قیدی ہے تو صوبائی حکومت اس کی سزا معطل کرکے رہا کر دے۔

Advertisement

عدالت نے 7 سال سے کم سزاوالے معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایک افسر مقرر کریں جو ضمانتی مچلکوں کے معاملات دیکھے ،جوقیدی مچلکے جمع نہ کراسکیں تو حکومت ان قیدیوں کے مچلکے خود دے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر