
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
عائشہ فاروقی نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان نے منصوبہ بندی کر لی ہے جبکہ کورونا سے بچاؤ سے متعلق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک سمیت مختلف وزرائے خارجہ سے رابطہ بھی کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کی مشکلات سے بھی دیگر وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا ہے ۔
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News