انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے ، اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے۔

متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام الناس سے شب معراج کے موقع پر انفرادی عبادات کی اپیل کردی۔
ایک اعلامیے کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے ہر فرد کی سلامتی کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر انفرادی عبادات پر توجہ دی جائے اور اجتماعات سے اجتناب کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News