
سابق صدر کی ہمشیرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پر فیصلہ 20 مارچ کو سنایا جائے گا۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے میں بھی فریال تالپور کو مشکلات درپیش ہیں، نیب اتنا ظلم نہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پڑھ لیں ، نیب بتائے فریال تالپور کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں کون سے پیسے آئے ہیں؟
عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News