Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاروق ستارکو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت

Now Reading:

فاروق ستارکو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت
سربراہ

 ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستارکون لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورسابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفدنےسربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستارسےملاقات کی۔

 ملاقات کےدوران ن لیگی وفد نے فاروق ستار کوجمہوریت کےفروغ اورملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی، انہوں نے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو نواز شریف اور شہباز شریف کا خیر سگالی پیغام بھی پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد میڈیاسےبات کرتےہوئےڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو 30 سال سےجانتے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنےوفد کے ہمراہ ملنےآئےبہت اچھا لگا، ہم نےپارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

سربراہ ایم کیوایم بحالی کمیٹی فاروق ستارکاکہناتھاکہ کراچی کی اہمیت کسی سےچھپی نہیں، کراچی کوآگےلےکرجائیں گےتوہی ملک ترقی کرے گا۔

Advertisement

اس موقع پر لیگی وفد کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا ملکی سیاست میں بہت اہم کردار  ہے، ان کی ہماری پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی ان سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔

لیگی رہنمااحسن اقبال نے پریس  کانفرنس  کےدوران کہا  کہ   مسلم لیگ ن فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، انہیں پارٹی میں دعوت دینےکی ضرورت نہیں۔

جس پرفاروق ستارنےجواباً کہاکہ میں شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کواپنا بزرگ مانتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر