
دفتر خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو بھارت اور اس کے پاکستانی حراست میں موجود جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بولنے سے منع کیا تھا۔
یہ انکشافات وزارت خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے مبینہ طور پر ایک انٹرویو کے حوالے سے سامنے آئے ہیں جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دفتر خارجہ کو یہ ہدایت بھی کی تھی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لینا اور نہ ہی بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر کرنا ہے اس لئے ان کے دور حکومت میں ان دونوں ہدایات پر عمل ہوتا رہا۔
واضح رہے کہ تسنیم اسلم 2 مرتبہ دفتر خارجہ کی ترجمان رہ چکی ہیں، پہلی مرتبہ وہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حکومت کے دوران 2005 سے 2007 تک اس عہدے پر رہیں جبکہ دوسری مرتبہ 2013 سے 2017 تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں انہوں نے یہ فرائض انجام دیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News