Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے دریاؤں کا پانی زہریلا ہوگیا

Now Reading:

پاکستان کے دریاؤں کا پانی زہریلا ہوگیا
دریاؤں کا پانی

پاکستان میں صاف پانی بھی اب نایاب ہونے لگا ہے جس کا سبب دریاؤں کے صاف پانی کا زہریلا ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دریاوں کا صرف ایک فیصد پانی قابل استعمال رہا ہے جبکہ باقی 99 فیصد زہریلا ہے۔

 دریاوں میں خارج کئے جانے والی زیریلے کیمکل انسانی، جنگلی و آبی حیات اور زراعت کے لئے خطرہ بن گیا ہے اور دریاوں کی صفائی نہ ہونے سے کینسر، ڈائریا، جلدی اور پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دریاوں کو آلودگی سے پاک کرنے کا ایک نیا مشن بنالیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم کا دریائے راوی سمیت پانچوں دریاوں کو بھی آلودگی سے پاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ: سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

Advertisement

فیصلے کے مطابق پانچوں دریاؤں کا پانی زہریلی آلودگی سے بچانے کی مہم کا آغاز رواں ماہ ہوگا جبکہ شہری آبادیوں کا کچرا، پلاسٹک، پولوشن اور صنعتی فضلا دریاوں میں نہیں پھینکا جاسکے گا۔

۔ دریاوں کی صفائی سے فضلیں محفوظ، بیماریاں دور اور دریاوں کی مچھلیاں بھی بچ سکیں گی

وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس میں پالیسی تشکیل دینے کہ ہدایت بھی دے دی ہے۔

وزیر اعظم نے  وفاقی حکومت کو دریاؤں کی صفائی کی پالیسی کے لئے دو ہفتے کا وقت بھی دے دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان دریاؤں کی صفائی مہم کا آغاز دریائے راوی لاہور سے کریں گے۔

 دریائے راوی کی صفائی مکمل کر کے دریا کے پانی کو آلودگی سے پاک بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں واضع ہدایت کی ہے کہ راوی کی رونقیں بحال دیکھنا چاہتا ہوں جبکہ وزیرعظم نے لاہور کے سیوریج نالوں کو شہری جنگل میں بدلنے کا بھی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کو بھی ایک ماہ میں پالیسیاں بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صنعتکاروں کو بھی کیمکل ٹھکانے لگانے کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ  آلودگی کے اعتبار سے  دنیا کا تیسرا خطرناک جنگل بن گیا جبکہ انڈس ریور سے زیریلا پانی  سمندر برد ہوجانا ہے جو عالمی خطرہ بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر