
لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کے لئے طلب کر رکھا ہے ۔عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب سے جواب بھی طلب کررکھا ہے ۔
مریم نواز کی جانب سے دائر کی گئیں درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے والد محمد نواز شریف کی طبیعت سخت خراب ہے۔ جو علاج کے لیے بیرون ملک ہیں تیمارداری کے لیے جانا چایتی ہوں۔
حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔آرٹیکل 15 بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کرتا ہے ۔بنیادی حقوق کے تحت کسی کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،مریم نواز کو سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے جانے روکا نہیں جا سکتا،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کو 4 یا 6 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کے حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News