
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔
اس ضمن میں پاک بحریہ بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف مربوط اقدامات کررہی ہے۔ اس تناظر میں پاک بحریہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مخلصانہ کاوش میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، جب کہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے باقی تمام افسران 2 ،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔
دوسری جانب پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News