Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ، پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا

Now Reading:

کورونا وائرس ، پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا
فضائی آپریشن

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب حکومت پاکستان نے فضائی آپریشن 2 ہفتوں کے لئے بند کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن کو 2 ہفتوں کے لئے بند  کردیا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے  فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے 5 اپریل تک پاکستان آنے والی تمام ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ فیصلے پر اطلاق آج رات 8بجے سے شروع ہوگا۔

عبدالستار کھوکھر کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔سفارتکار اور اسپیشل کارگو ایئرکرافٹس  اس پابندی سے مستثنیٰ  ہوں گے۔

Advertisement

پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم  نے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو ہدایت کی ہے کہ  واپسی کے  لیے نکلے ہوئے پاکستانی مسافروں کے وطن واپس پہنچنے تک فضائی حدود کھلی رکھی جائیں اور تمام ایئر لائنز کو مطلع کیا جائے کہ پاکستان کے  لیےمزید پروازیں روانہ نہ کریں ۔

اس سے قبل  ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی  کے معاملے پر مختلف تجاویز پیش کی گئی تھیں۔

پہلی تجویز یہ تھی کہ  اگر مسافروں کو کورونا فری سرٹیفیکیٹ نہیں ملتا تو پھر  ملک میں داخل ہوتے ہی 14 روز کے لئے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا جائے ۔

دوسری تجویز   یہ تھی کہ اگر مسافروں کے  لیے قرنطینہ سینٹر میں 14 دن گزارنا مشکل ہو  اور  اگر مرض پھیلنے کا خدشہ ہے تو پھر پاکستان سے تمام فضائی آپریشن بند کردیا جائے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر