
بنکاک ائیر پورٹ پر پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت اوورسیز کے مطابق بنکاک میں پھنسے 60 پاکستانیوں کو آج رات 8 بجے وطن واپس لایا جائے گا جبکہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا کا نظام مفلوج ہوچکا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہیں۔ ملک کے تمام ائر پورٹس پر انتظامات بھی مکمل ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وبا سے 27 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور تقریباً 6 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی ہے جہاں اب اموات 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ اسپین میں بھی اموات کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News