
وزیراعظم عمران خان سے پیر پگارا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پیر پگارا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پیر صاحب پگارا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے کیےگئے اقدامات کی تعریف کی۔
شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت ”کفالت پروگرام” کے صوبہ سندھ میں دائرہ کار میں توسیع کی درخواست کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News