
چین کےشہر ووہان میں موجود پاکستانی طلباء کے لیے تیار کھانا روانہ کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تیار کھانا آج صبح طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ووہان روانہ کیا گیا ہے۔
حکومت ِ پاکستان کی طرف سے ووہان میں مقیم طلباء کے لیے 17 ٹن کھانا روانہ کیا گیا ہے۔
طیارہ واپسی پرچین سے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان لے کر آئے گا۔
وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے ووہان کے طلباء کے کھانے کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کاچیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News