
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت چودہ سو روپےمقرر کرنے پر غور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جس میں سر فہرست گندم کی امدادی قیمت چودہ سو روپے فی من مقرر کرنا ہے اس کے علاوہ اجلاس میں مسابقتی کمیشن کے دوہزار پندرہ سے دو ہزار سترہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنےکا معاملہ آج تک مؤخر کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News