
وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری نےحج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ہے۔جس میں بتایا گیا کہ اس سال پاکستان کا حج کوٹہ 179210 ہے اور ساٹھ فیصد حاجی سرکاری حج اسکیم سے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ49ہزار295سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، گذشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 7648 درخواست گزار وان کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائے گا،بزرگ شہریوں کی لیے عمر کی حد 80 سال سے کم کر کے 70 سال کر دی گئی ہے جبکہ بزرگ شہریوں کے کیے دس ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=T2E6WSyx9JE&feature=youtu.be
وزیر مذہبی امور کاکہناہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار نشستیں رکھی گئی ہیں،تمام کامیاب اور ناکام درخواست گزاروں کو نتائج سے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب حجاج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ 19 مارچ تک بینک میں جمع کروانا ہو گا،قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد بینکوں سے اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔
درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی۔قرعہ اندازی کے نتائج وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News