
شہر قائد میں کھانے کی ہوم ڈلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے سندھ میں 15 روز کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہر میں کھانے کی ہوم ڈلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی جبکہ دکانداروں کو سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خرد و نوش فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا لاک ڈاون کے سلسلے میں کہنا ہے کہ شہر میں بسیں، آن لائن ٹیکسی سروسز، بس سروس اور رکشے وغیرہ کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔
کمشنر کراچی کے مطابق پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کے دوران فارم ہاوسز اور گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی، کھانے کی ہوم ڈلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کی گئی ہے اور تمام ریسٹورنٹس کےکچن بھی بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News